Maha Baloch

کوئٹہ ()
چیف آرگنائزر تعلیم صحت غربت تحریک بلوچستان خواتین اینڈ ایجوکیشن ونگ  کوئٹہ مہ جبین نور لھڑی نے محکمہ صحت کی طرف سے  سرکاری دفاتر میں ملازمین کو کرونا ویکسین لگانے کے عمل کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا   کہ عوام الناس جلد از جلد کرونا ویکسین لگواہیں۔کوئٹہ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح بڑھ برق ر فتاری سے پھیل رہی ہے ۔جس پر قابو پانے کے لیے احتیاط یا علاج لازمی ہے۔انہوں نے کہاکہ کر رونا وائرس کے پھیلاؤ نے  بلوچستان میں تباہی مچا رکھی ہے ۔لوگوں کا کاروبار ختم یا آدھا رہ گیا ہے۔نجی سیکٹر میں بے روزگاری عروج پر پہنچ چکی ہے ۔لوگ معاشی اور نفسیاتی دباؤ کا شکار ہیں۔مشکل ترین صورتحال سے نکلنے کے لیے کرونا وائرس ویکسین لگانا ازحد ضروری ہو چکا ہے  ۔مہ جبیں نور لھڑی نے کہا کہ ہماری تحریک نے کرونا وائرس آگاہی مہم شروع کر رکھی ہے۔جس میں تحریک کی ونگز اپنے اپنے حصے کا کردار ادا کر رہی ہیں۔انہوں نے لوگوں سے پر زور اپیل کی کہ اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگی سے پیار کریں کروناوائرس سے احتیاط کریں

Leave a comment