Janvid intizaar (Founder of I&SOB)

اسلام آباد () وفاقی دارالحکومت کے تینوں اراکین قومی اسمبلی نکمے نکلے۔اسلام آباد کی عوام 5 سے 6 فیصد مصنوعی مہنگائی کی شکار ہے۔اسلام آباد کے تاجر من مانی قیمتیں وصول کر رہے ہیں۔کوئی پوچھنے والا نہیں۔حکومت کا کوئی نام و نشان کہیں نظر نہیں آتا۔عمران خان خود بھی اسلام آباد سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔وزیراعظم بننے کے باوجود عمران خان اپنے حلقے میں مصنوعی مہنگائی ختم نہیں کروا سکے۔یہ بات چیئرمین آزاد عوام تحریک سابق آزاد امیدوار این اے 53 اسلام آباد جاوید انتظار نے اہلیان سیکٹر G.6 سے ملاقاتوں میں کہی۔وزیراعظم اور تحریک انصاف کے تینوں اراکین قومی اسمبلی نے عوام کو مایوس کیا۔ اسلام آباد کے لوگ تحریک انصاف کو ووٹ دے کر پچھتا رہے ہیں۔کرونا وائرس کی وجہ سے لوگوں کا کاروبار ختم تم یا آدھا رہ گیا۔نجی سیکٹر میں ہزاروں لوگ بے روزگار ہوئے۔غربت اور مہنگائی سے اسلام آباد کی اکثریتی عوام تنگ ہے۔بیڈ گورننس نے عوام کا جینا حرام کر دیا ہے۔لیکن تینوں اراکین قومی اسمبلی کو اس کا کوئی احساس نہیں۔عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔عید کے بعد مہنگائی کے خلاف رائے عامہ منظم کریں گے۔تحریک انصاف کی حکومت کو آئینہ دکھائیں

Leave a comment