Javide intizar (Founder of I&SOB

. کوئٹہ ()
تعلیم صحت غربت تحریک بلوچستان نے کوئٹہ میں ا راکین تنظیمی کمیٹیوں سے رابطے اور تنظیم سازی تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا۔10 جون تک یونین کونسلز اور علاقہ وائز نو رکنی تنظیمی کمیٹی مکمل کرنے پر زور دیا گیا۔اس ضمن میں کوئٹہ کے علاوہ زوب، شیر انی, مستونگ اور دیگر علاقوں میں بھی تنظیم سازی تیز کی جائے گی۔یہ فیصلے بانی تحریک جا وید انتظار اور چیف آرگنائزر خواتین اینڈ ایجوکیشن ونگ کوئٹہ مہ جبین نور لھڑی نے با ہمی مشاورت کے بعد کیے۔انہوں نے اپنے مشترکہ اور متفقہ بیان میں کہا کہ تحریک کا ایجنڈا بلوچستان کی قسمت بدل سکتا ہے۔تنظیم سازی کے بغیر ہم اپنا ہدف حاصل نہیں کر سکتے۔اراکین تنظیمی کمیٹی کوئٹہ تحریک کی تنظیمی حکمت عملی پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔کوئٹہ اور اس کے گرد و نواح کے علاقے تحریک کا نقطہ آغاز ہوں گے۔جس کے بعد تحریک کا تنظیمی دائرہ پورے بلوچستان میں پھیلایا جائے گا۔یونین کونسل اور علاقہ وائز تنظیمی کمیٹیاں مکمل ہونے کے بعد باضابطہ طور پر عہدیداران کا اعلان کر دیا جائے گا۔عہدیداران کی حلف برداری تقریب منعقد کی جائے گی۔

Leave a comment