Javed Intizaar

اسرائیلی فوج  کا قبلہ اول پر حملہ مسلم امہ کے دل پر حملہ ہے۔مقبوضہ کشمیر پر بھارتی ظلم پر مسلم امہ کی خاموشی نے اسرائیل کو مسجد اقصیٰ پر حملے کی شہہ دی۔  اگرمسلم امہ نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف مشترکہ و متفقہ حتمی فیصلہ کن عملی اقدام نہ کیا۔تو دنیا میں مسلمانوں کے مقدس مقامات غیر محفوظ ہو جائیں گے۔یہ بات چیئرمین آزاد عوام تحریک سا بق امیدوار قومی اسمبلی  جاوید انتظار نے اہلیان اسلام آباد سے عید ملن ملاقاتوں میں کہی۔انہوں نے کہا کہ فلسطین اور مقبوضہ کشمیر پر جارحیت مسلمانوں کے خلاف اعلان جنگ ہے۔یہ جنگ عالمی گریٹ گیم کا حصہ ہے۔یہ جنگ مدینہ کی ریاست کے آفاقی وژن پر عملدرآمد سے جیتی جا سکتی ہے۔جو مسلمانوں کو یک جان ہو کر دنیا پر غالب آنے کا درس دیتی ہے۔جاوید انتظار نے مزید کہا کہ اسرائیل بھارت اور امریکہ سمیت چند یورپی ممالک نے مسلم امہ کو تقسیم کر دیا ہے ۔کسی کو اقتدار کا لالچ ،کسی کو معاشی قیدی ،اور کسی کو باہمی دست و گریبان کروا کر اپنے اہداف حاصل کر رہے ہیں۔مسلم  امہ اپنے اپنے مفادات سے بالاتر ہوکر مدینہ کی ریاست کی سوچ اپنائے۔

Leave a comment